پاکستان تحریک انصاف امریکا کے سینیئر رہنما علی خیام شاکر کی والدہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں
پی ٹی آئی رہنما علی خیام شاکر کی والدہ 66 سالہ نزیر بیگم گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ نارتھ کیرو لینا سے اپنی بیٹی سے ملنے نیویارک کے علاقے بروکلین آئی ہوئی تھیں کہ رات کے پہر دل میں تکلیف ہوئی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔ انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے بیٹے علی خیام شاکر نارتھ کیرو لینا سے نیویارک پہنچ گئے اور اپنی والدہ کی میت الریال مسلم فیونرل سروسز منتقل کی جہاں ان کی والدہ کو غسل دفن دیا گیا۔ پی ٹی ائی سے وابستہ افراد علی خیام شاکر کی والدہ کے انتقال کی خبر سنتے ہی کونی آئی لینڈ ایوینیو پہنچے اور اپنے دوست سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا انہیں حوصلہ دیا اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد مکی مسجد میں ان کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسجد کے پیش امام قاری اسامہ کا نے مختصر خطاب میں میں نمازیوں کو تلقین کی یہ دنیا فانی ہے، ہم سب کو وہ زندگی گزارنی چاہیے جو آخرت میں کامیابی کا باعث بنے،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ بیگم نذیر کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد علی خیام شاکر کی والدہ کا جسد خاکی نیویارک سے نارتھ کیرو لینا بھیجا گیا ہے جہاں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں مدفون ان کے شوہر کے ساتھ ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔ مرحومہ نے پسماندگان میں ایک بیٹی اور بیٹے کو سوگوار چھوڑا ہے۔