کولمبو میں پانچویں سالانہ ایشیا پیسیفک انوائرمنٹل فورم کاآ غا ز 3 سے 6 اکتوبر تک ہو گا
سری لنکن وزیر برائے ماحولیات نذیر احمد کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت ِماحولیات اور اقوام متحدہ کے ادارے برائے ماحولیاتی پروگرام کے اشتراک سے ا یشیاپیسیفک انوائرمنٹل فورم کا اہتمام کیا جارہا ہے جب کہ اس اہم بین الاقوامی فورم میں 25 رکن ممالک کے علاوہ دنیا بھر سے اکتالیس ممالک کے 16 وزراء سمیت 300 سے زائد وفود شرکت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فورم پائیدار کثیرالجہتی اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور آلودگی کے بحران سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں کے حصے کے طور پرسا منے آیا ہے۔ یہ فورم حکومتوں، بین الحکومتی تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز کو ایشیا پیسیفک خطے میں ماحولیاتی مسائل پر بات چیت اور ترجیح دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جو ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں میں حصہ ڈالے گیں۔