پاکستان میں ادویات کی جعلسازی ،اویسٹن انجکشن نے کئی شہریوں کو بینائی سے محروم کردیا،،،
پاکستان میں اویسٹن انجکشن سے لاہور اور قصور میں بھی 100 سے زائد مریض دیکھنے کی صلاحیت کھو بیٹھے
دنیا بھر میں بد نام اویسٹن انجکشن کی پاکستان میں کھلے عام فروخت جاری ہے
پاکستان میں اویسٹن انجکشن کی امپورٹر مینوفیکچرر روش فارماسوٹیکل کمپنی ہے۔جو اس وقت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ بھی رجسٹرڈ ہے۔ جس کی قیمت پاکستان میں روش فارماسوٹیکل کے پاس 36 ہزار روپے ہے جبکہ نقل سازوں نے یہ انجکشن ایک لاکھ روپے تک فروخت کیا۔
لاہور اور قصور میں موجود جعل ساز کمپنی جینیس فارماسوٹیکل کے بنائے گئے انجکشن کی وجہ سے 100 سے زائد افراد بنیائی سے محروم ہو گئے۔۔ اویسٹن انجکشن اصل میں 4 ایم ایل کا ہوتا ہے جبکہ نقل سازوں نے 0.1 ملی لیٹر کا انجکشن بھی بنا رکھا ہے
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے ایوسٹین انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اور مارکیٹ سے اس زہریلے انجکشن کا اسٹاک واپس اٹھانے کی بھی ہدایات دی ہیں ۔