vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی محکمہ انصاف نے سپر انٹیلی جنس ٹاسک فورس قائم کر دی

0

امریکی محکمہ انصاف نے سپر انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد غیر ملکی حکومتوں، بین الاقوامی مجرم تنظیموں اور فراڈ میں ملوث افراد اور کمپنیوں کی جانب سے سپر انٹیلی جنس کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔

محکمہ انصاف کے مطابق اس ٹاسک فورس کی قیادت ایسوسی ایٹ اٹارنی جنرل اسٹینلے ووڈورڈ اور ایسوسی ایٹ ڈپٹی اٹارنی جنرل اسٹیفن وائس کریں گے۔ اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ کا کہنا ہے کہ سپر انٹیلی جنس کی ترقی امریکی موجدوں کے ذریعے ہی جاری رہے گی، اور ٹاسک فورس اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اہم ٹیکنالوجیز امریکی عوام کے لیے کام کریں اور ملک کے اندر یا باہر موجود جرائم پیشہ عناصر ان کا غلط استعمال نہ کر سکیں۔ ان کے مطابق محکمہ انصاف ایسے افراد کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا جو سپر انٹیلی جنس کے ذریعے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جن میں امریکی ٹیکس دہندگان، اہم انفراسٹرکچر یا قومی سلامتی کو نشانہ بنانے والے عناصر شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.