vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی میں چھوٹے کاروبار کے لیے سرکاری رکاوٹیں کم کرنے کی مہم

0

 نیویارک سٹی کے میئر زوہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ کے آغاز سے اب تک محکمہ اسمال بزنس سروسز 3 ہزار سے زائد چھوٹے کاروباروں کو لائسنس اور پرمٹ کے حصول میں مدد فراہم کر چکا ہے۔

 میئر آفس کے مطابق مدد حاصل کرنے والے کاروباروں میں 97 ایسے ہیں جنہوں نے پہلی بار اپنا کاروبار شروع کیا۔ محکمے نے کاروباری افراد کی رہنمائی کرنے والی ٹیم میں 17 نئے ایڈوائزرز شامل کیے ہیں، جس سے ٹیم کی تعداد دگنی سے زائد ہو کر 30 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ محکمے نے پرانے پرمٹس، غیر ضروری کاغذی کارروائی اور فالتو جرمانے ختم کرنے کے لیے 50 سے زائد اصلاحات کی سفارش کی ہے۔ محکمے نے اس قانون کی حمایت بھی کی جس کے تحت سڑکوں پر آؤٹ ڈور ڈائننگ کو مستقل اور سال بھر کے لیے جاری رکھنے کی اجازت دی گئی۔ محکمے نے کمیونٹی تنظیموں کو 8.4 ملین ڈالر سے زائد کی گرانٹس دیں، جن سے 5 بوروز میں 20 ہزار سے زائد چھوٹے کاروبار مستفید ہوئے۔ میئر ممدانی کا کہنا ہے کہ چھوٹے کاروباری افراد کو پہلے ہی کم منافع پر لمبے اوقات تک کام کرنا پڑتا ہے، اس لیے انہیں سرکاری کاغذی کارروائی اور غیر ضروری جرمانوں میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.