vosa.tv
Voice of South Asia!

مصنوعی ذہانت کی دنیامیں نئی پیش رفت، اےائی سےتیارکردہ وائرس متعارف

0


کیلیفورنیا (نیوزڈیسک)سائنس دانوں نےانسانی مریض پر پہلی بارمصنوعی ذہانت اے آئی  کی مدد سے  تیا ر  کیے گئے وائرس کا تجربہ کیا ہے، جس کا مقصد ایسے بیکٹیریا کے انفیکشن کاعلاج  کرنا ہے جن پر اینٹی با ئیوٹکس بے اثر ہوچکی ہیں۔

ایکس پریس کی رپورٹ کے مطا بق ،امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم مصنوعی ذہانت کی کمپنی ریڈیکل نیومرِکس کے میں ایک سنگین بیکٹیریل انفیکشن میں مبتلا مریض کو تجرباتی علاج فراہم کیا گیا، جس میں کمپنی کے اے آئی ماڈل اومنی-1 کی مدد سے تیار کردہ وائرس شامل تھا۔یہ ماڈل بیکٹیریوفیجز نامی وائرس تیار کرتا ہے جو انسانی خلیوں کو نقصان پہنچائے بغیر مخصوص بیکٹیریا کو متاثر کرکے انہیں ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔تاہم، اومنی-1 نے اس سے آگے بڑھتے ہوئے وائرس کے ایک حصے کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا تاکہ وہ انفیکشن پیدا کرنے والے مخصوص بیکٹیریا کو زیادہ مؤثر انداز میں پہچان کر حملہ کرسکے۔رپورٹ کے مطابق مریض کو یہ تجرباتی علاج ایک خصوصی طبی پروگرام کے تحت دیا گیا جس کے ذریعے ڈاکٹرز ایسے مریضوں کو غیر معمولی اور تجرباتی علاج فراہم کرسکتے ہیں جن کے لیے روایتی طبی طریقے مؤثر ثابت نہ ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.