نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے بروکلین میں ڈی کیلب ایونیو اور لافائیٹ ایونیو کی ازسرِ نو تعمیر کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد بسوں کو تیز اور سڑکوں کو سب کے لیے محفوظ بنانا ہے۔
میئر آفس کے مطابق اس منصوبے سے بی 38 بس روٹ پر روزانہ سفر کرنے والے 18 ہزار مسافروں کو فائدہ ہو گا۔ منصوبے کے تحت ڈی کیلب ایونیو کو براڈوے سے فلیٹ بش ایونیو تک اور لافائیٹ ایونیو کو ایشلینڈ پلیس سے پیچن ایونیو تک ازسرِ نو ڈیزائن کیا جائے گا۔ دونوں حصوں پر مجموعی طور پر 2.7 میل نئی بس لینز، سائیکلوں کے لیے محفوظ لینز اور حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ بسوں کی رفتار بڑھے اور پیدل چلنے والوں کو بھی تحفظ ملے۔ منصوبے کے تحت شہر کے 175 بس روٹس، یعنی تقریباً 75 فیصد بس نیٹ ورک پر سروس تیز اور بہتر بنائی جائے گی۔ بی 38 روٹ کے ایک چوتھائی میل کے دائرے میں رہنے والے 80 فیصد شہری پبلک ٹرانسپورٹ، سائیکل یا پیدل سفر کرتے ہیں، جبکہ زیادہ تر گھرانوں کے پاس اپنی گاڑی نہیں ہے۔ 2021 سے اب تک ان دونوں ایونیوز پر حادثات میں 841 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں 47 شدید زخمی تھے، جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا۔