vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ میں تارکینِ وطن کے خلاف بڑا آپریشن، کیلیفورنیا میں سینکڑوں گرفتاریاں

0

کیلیفورنیا(نیوزڈیسک)امریکہ میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا ہے، جہاں ریاست کیلیفورنیا کی سینٹرل ویلی میں امیگریشن حکام نے گرفتاریوں کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران وفاقی امیگریشن ایجنٹس نے سینٹرل ویلی کے مختلف علاقوں میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔یونائیٹڈ فارم ورکرز یونین کے مطابق حالیہ ہفتوں میں کیلیفورنیا کے سینکڑوں زرعی مزدوروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

بیکرزفیلڈ میں امیگریشن گرفتاریوں کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جہاں سال کے بیشتر حصے میں روزانہ تقریباً ایک گرفتاری ہوتی تھی، وہیں اکتوبر کے وسط میں یہ تعداد تقریباً دس روزانہ تک پہنچ گئی۔ان کارروائیوں کے باعث خاص طور پر لاطینی امریکی تارکینِ وطن کی کمیونٹی میں خوف اور بے یقینی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔تارکینِ وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان گرفتاریوں سے خاندان متاثر ہو رہے ہیں اور بعض مزدور کام پر جانے سے بھی خوفزدہ ہیں۔کچھ وکلا نے زیرِ حراست افراد کو قانونی مدد تک رسائی اور ان کے مقام کے بارے میں معلومات نہ ملنے پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے کارروائیوں کی تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے اور کہا ہے کہ آپریشنل سکیورٹی اور اہلکاروں کے تحفظ کے باعث ایسی کارروائیوں پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔یہ معاملہ صرف امیگریشن گرفتاریوں تک محدود نہیں رہا بلکہ اس کے سیاسی اور معاشی اثرات بھی زیرِ بحث ہیں۔ سینٹرل ویلی امریکہ کا ایک اہم زرعی خطہ ہے، جہاں تارکینِ وطن کی بڑی تعداد زراعت اور دیگر شعبوں سے وابستہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.