vosa.tv
Voice of South Asia!

مساجد کا دورہ نہیں کیا لیکن مسلمانوں کو کاؤنٹی انتظامیہ میں نمائندگی دی ،بروس بلیک مین

0


ناساوکاؤنٹی(نیوزڈیسک)نیویارک میں پاکستانی نژادامریکی سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اورسماجی شخصیت ناصر فیضی نے ناساوکاونٹی ایگزیکٹو اور گورنر کے لیے ری پبلیکن امیدوار بروس بلیک مین کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر میٹ اینڈ گریٹ کا اہتمام کیا۔

ناساو کاؤنٹی ایگزیکٹو اور گورنر نیویارک کے لیے ری پبلیکن امیدوار بروس بلیک مین کے اعزازمیں پاکستانی نژاد امریکی سی پی اے اور سماجی شخصیت ناصر فیضی نےویلی اسٹریم میں واقع اپنی رہائش گاہ پر میٹ اینٹ گر یٹ کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کی نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔

حاضرین سے خطاب میں بروس بلیک مین کا کہنا تھا کہ کیتھی ہوکل کو الیکشن سے قبل یہاں کسی نے نہیں دیکھا، وہ اپنے بیانات بدلتی رہتی ہیں، ان پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا،میں نے مساجد اورعبادتگاہوں کا دورہ نہیں کیا لیکن مسلمانوں کے لیےعملی اقدامات کیے جو سب کے سامنے ہیں۔تقریب کے دوران کمیونٹی اور مہمانوں کے درمیان سوال جواب بھی  ہوئے۔ اس موقع پر تقریب کے میزبان ناصر  فیضی کا کہنا تھا کہ ناساو کاونٹی میں جرائم  کی شرح صفر ہے، بروس بلیک مین کاونٹی اور مسلم کمیونٹی کی بہتری کے لیے بہت  کام کیے ہیں۔امید ہے وہ الیکشن میں کامیاب ہوجائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ناصر فیضی کا کہنا تھا کہ بروس  بلیک مین نے وضاحت کردی ہے کہ  وہ مسلمانوں کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتے تھے، ڈیموکریٹس نے مسلمانوں کے لیے کبھی کچھ نہیں کیا جب الیکشن کا وقت آتا ہے وہ مندر، مسجد،چرچ  سب جگہ چلے جاتے ہیں،ناساو  کاونٹی میں پاکستانی کمیونٹی کی  کثیر  تعداد آباد ہے، کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ یہاں کی سیاست میں او ر انتخابات میں بھرپور حصہ لیں۔

اس ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی سے بروس بلیک مین کے سینئرایڈوائزر چودھری اکرم اور ایشئن امریکن افیئرز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرعون نقوی نے بھی اظہار ِخیال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ  برو س بلیک مین کاونٹی میں مقیم تمام کمیونٹی کا  بھرپورساتھ دیااور ٹیکسز کی شرح میں اضافہ نہیں ہونے دیا،ناصر فیضی اپنے ارادے کے پکے ہیں،جب کسی کے ساتھ کھڑے ہوجائیں تو پیچھے نہیں ہٹتے۔

اس موقع پر  مفتی سجاد  مدنی کا کہنا تھا کہ سیاست میں اختلاف کا حق سب کوحاصل ہے لیکن نفرت اور تعصب کو ہوا دینے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی  چاہیے ۔قبل ازیں تقریب کے میزبان سی پی اے ناصر فیضی سے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ ری پبلیکن پارٹی کو سپورٹ کریں،امریکا ہمارا ملک ہے اور  ہمارے بچوں کا مستقبل بھی اس ملک سے وابستہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.