vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا کا 3 نومبر سے تمام غیرملکی مسافروں کیلئے صحت کا اعلامیہ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

0

 امریکا نے کانگو میں ایبولا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر 3 نومبر سے تمام بین الاقوامی مسافروں کیلئے پرواز سے قبل صحت کا اعلامیہ جمع کروانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

 امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق یہ شرط بھارت سمیت تمام ممالک کے مسافروں پر لاگو ہوگی، چاہے وہ کبھی افریقہ نہ بھی گئے ہوں، اور 18 دسمبر 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔ حکام کے مطابق مسافروں کو تصدیق کرنا ہوگی کہ وہ روانگی سے قبل 21 دنوں کے دوران کانگو میں موجود نہیں تھے، اور یہ شرط ٹرانزٹ پر بھی لاگو ہوگی، تاہم کانگو کے اوپر سے صرف پرواز گزرنے کی صورت میں شامل نہیں ہوگی۔ حکام کے مطابق یہ فارم ایئرلائن کی ویب سائٹ یا آن لائن چیک اِن کے دوران دستیاب ہوگا، جسے دستخط کرکے روانگی سے قبل جمع کروانا ہوگا، جبکہ 18 سال سے کم عمر بچوں کیلئے والدین یا سرپرست فارم جمع کرواسکتے ہیں۔ مکمل اور دستخط شدہ اعلامیہ نہ ہونے کی صورت میں ایئرلائنز کو مسافر کو سوار ہونے سے روکنا ہوگا، جبکہ ایئرلائنز کو امریکا پہنچنے کے بعد کم از کم 42 دن تک اس کی کاپی محفوظ رکھنا بھی لازمی ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.