vosa.tv
Voice of South Asia!

فن لینڈ میں بیچلرز، ماسٹرز طلبہ کیلئے اسکالرشپس، اہم وضاحت سامنے آگئی

0

فن لینڈ میں بین الاقوامی طلبہ کے لیے بیچلرز اور ماسٹرز پروگرامز میں یونیورسٹی کی سطح پر اسکالرشپس اور ٹیوشن فیس میں رعایت کے مواقع موجود ہیں۔لیکن حکام نے واضح کردیا ہے کہ فن لینڈ میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کے دعووں سے محتاط رہیں۔۔

فن لینڈ کے متعلقہ حکام کے مطابق ایسی کوئی عمومی اسکالرشپ نہیں جو ٹیوشن فیس، سفری اخراجات اور رہائش سمیت تمام اخراجات برداشت کرے۔ طلبہ کو اپنی منتخب یونیورسٹی کی اسکالرشپ پالیسی اور اہلیت کی شرائط ضرور چیک کرنی چاہئیں۔یونیورسٹی کی اسکالرشپس عموماً ٹیوشن فیس میں رعایت تک محدود ہوتی ہیں، جبکہ رہائش، کھانے اور دیگر اخراجات طلبہ کو خود برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں۔طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فن لینڈ میں تعلیم کے لیے صرف سرکاری اور متعلقہ یونیورسٹی کی ویب سائٹس سے معلومات حاصل کریں اور مکمل فنڈڈ سرکاری اسکالرشپ کے دعووں سے محتاط رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.