vosa.tv
Voice of South Asia!

چین کیلئے جاسوسی کرنے والے امریکی شہری کو 2 سال قید کی سزا

0

امریکی شہری تھامس ویر پاؤکن دوم کو چین کی وزارتِ ریاستی سلامتی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے پر 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق پاؤکن نے 2019 سے فروری 2026 تک چین کی ہدایت پر امریکا میں ممکنہ انٹیلی جنس ذرائع سے رابطے، حساس معلومات کے حصول اور نئے افراد کی بھرتی میں مدد کی۔عدالتی دستاویزات کے مطابق پاؤکن کو چین کیلئے کام کرنے کے عوض کم از کم ایک لاکھ ڈالر ادا کیے گئے جبکہ چینی حکام نے امریکا کے دوروں کے اخراجات بھی برداشت کیے۔سزا مکمل ہونے کے بعد پاؤکن کو 36 ماہ تک نگرانی میں رکھا جائے گا اور اس دوران اسے بیرونِ ملک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.