نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے ڈاؤن ٹاؤن بروکلین میں ایش لینڈ پلیس کی سڑک کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ مکمل کردیا، جس کے بعد یہاں دو طرفہ محفوظ سائیکل لین فعال ہوگئی۔
نئے منصوبے کے تحت ایش لینڈ پلیس کو یک طرفہ سڑک میں تبدیل کیا گیا ہے، جو سن سیٹ پارک سے ڈمبو تک 5.5 میل طویل محفوظ سائیکلنگ کوریڈور کا آخری اہم رابطہ ہے۔حکام کے مطابق منصوبہ 2022 میں شروع ہوا تھا تاہم سابق انتظامیہ کے دور میں آخری حصے کا کام روک دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ منصوبہ تین سال تک نامکمل رہا۔میئر ممدانی کے مطابق نئی ترتیب سے سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت بہتر ہوگی، جبکہ ٹریفک کی رفتار کم کرنے اور بروکلین کے محفوظ سائیکلنگ نیٹ ورک کو وسعت دینے میں بھی مدد ملے گی۔