vosa.tv
Voice of South Asia!

پاک اور افغان باہمی انحصار کو معاشی مفادات کے لیے استعمال کر سکتے ہیں: افغان سفیر

0

​ پاکستان میں افغان سفیر سردار احمد شکیب نے عسکری انتظام میں چلنے والی  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان محض دو ہمسایہ ممالک نہیں بلکہ دونوں کے جغرافیے، عوام، معاشرے اور تاریخ ایک دوسرے سے گہرائی سے جڑے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو فرسودہ مفروضوں کے بجائے ایک دوسرے کی موجودہ حقیقتوں کو نئے تناظر میں دیکھنا ہوگا۔ افغان سفیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں کی جنگوں اور سلامتی کی پیشرفت نے دونوں ملکوں کے مفادات اور حکمت عملی کو یکجا کر دیا ہے، جبکہ تجارت، ٹرانزٹ اور عوام کی آمدورفت اس باہمی انحصار کو مزید مضبوط بناتی ہےا​انہوں نے کہا کہ 2021 کے بعد کابل میں ایک نئی سیاسی حقیقت سامنے آئی ہے اور آج کا افغانستان 1990 کی دہائی یا 2001 کے بعد غیر ملکی مداخلت کے زیر اثر رہنے والا ملک نہیں ہے۔ افغان سفیر سردار احمد شکیب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان اور پاکستان میں سے کسی ایک کی سیاسی، سلامتی اور معاشی صورتحال دوسرے کو لازمی متاثر کرتی ہے۔ اس حقیقت کے پیش نظر دونوں ممالک کے پاس یہ انتخاب موجود ہے کہ وہ اپنے اس باہمی انحصار کو بحران یا تنازعات کے بجائے خطے کے استحکام، سلامتی، باہمی تعاون اور مشترکہ معاشی خوشحالی کے لیے استعمال کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.