vosa.tv
Voice of South Asia!

ورلڈ کپ تاریخ کے بڑے اپ سیٹس: جب چھوٹی ٹیموں نےطاقتور ٹیموں کو ہرا دیا

0

فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں کئی ایسے حیران کن اپ سیٹس دیکھے گئے ہیں جنہوں نے بڑے بڑے عالمی چیمپئنز کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔ ان مقابلوں میں کمزور سمجھی جانے والی ٹیموں نے طاقتور اور فیورٹ ٹیموں کو شکست دے کر دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا۔

1950 میں امریکہ نے انگلینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر پہلا بڑا اپ سیٹ کیا، جبکہ 1954 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ جرمنی نے ہنگری کو شکست دے کر “میرکل آف برن” کے نام سے تاریخ رقم کی۔ اسی طرح 1966 میں شمالی کوریا نے اٹلی کو 0-1 سے ہرا کر عالمی فٹبال میں بڑا جھٹکا دیا۔ 1982 میں الجیریا نے مغربی جرمنی کو شکست دی جبکہ 1990 میں کیمرون نے ڈیاگو میراڈونا کی ارجنٹینا کو ہرا کر دنیا کو حیران کر دیا۔2002 میں سینیگال نے دفاعی چیمپئن فرانس کو پہلے ہی میچ میں 0-1 سے شکست دی، جس کے بعد فرانس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ 2014 کے ورلڈ کپ میں جرمنی نے میزبان برازیل کو سیمی فائنل میں 1-7 سے شکست دے کر فٹبال کی تاریخ کا ایک سب سے بڑا اپ سیٹ رقم کیا۔ اسی ٹورنامنٹ میں نیدرلینڈز نے دفاعی چیمپئن اسپین کو 1-5 سے ہرایا۔حالیہ تاریخ میں 2018 میں جنوبی کوریا نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو گروپ اسٹیج سے باہر کر دیا جبکہ 2022 میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو 1-2 سے شکست دے کر دنیا بھر میں سنسنی پھیلا دی۔ یہ تمام میچز اس بات کا ثبوت ہیں کہ فٹبال میں کوئی بھی نتیجہ پہلے سے طے نہیں ہوتا اور چھوٹی ٹیمیں بھی بڑی تاریخ رقم کر سکتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.