برطانیہ میں خواتین کی صحت پر مکمل فنڈڈ اسکالرشپ 2026 کا اعلان
برطانیہ میں خواتین کی تولیدی اور امراضِ نسواں کی صحت پر تحقیق کے خواہشمند افراد کے لیے انٹری لیول اسکالرشپس 2026 کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو نئے محققین کو عملی تجربہ حاصل کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گی۔
یہ پروگرام خاص طور پر اُن گریجویٹس کے لیے تیار کیا گیا ہے جو تحقیق کے شعبے میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔اس اسکالرشپ کے تحت منتخب امیدواروں کو 12 ماہ تک کے لیے زیادہ سے زیادہ 20 ہزار پاؤنڈ کی فنڈنگ دی جائے گی، جس میں تحقیقی اخراجات کے ساتھ جزوی تنخواہ بھی شامل ہو سکتی ہے۔ غیر معمولی حالات میں اس مدت میں توسیع بھی ممکن ہے، تاہم تمام تحقیق برطانیہ کے اندر ہی کرنا لازمی ہوگی۔پروگرام کے تحت بنیادی سائنس، کلینیکل ریسرچ، ٹرانسلیشنل اسٹڈیز، ابتدائی تحقیق اور سسٹیمیٹک ریویوز جیسے مختلف شعبوں میں منصوبے قبول کیے جائیں گے، بشرطیکہ ان کا تعلق خواتین، بچیوں اور نومولود بچوں کی صحت کو بہتر بنانے سے ہو۔درخواستوں کا آغاز 22 اپریل 2026 سے ہو چکا ہے جبکہ آخری تاریخ 22 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔ کامیاب امیدواروں کا اعلان دسمبر 2026 میں کیا جائے گا اور پروگرام کا آغاز جنوری یا فروری 2027 میں ہوگا۔