vosa.tv
Voice of South Asia!

جدہ میں پاکستانی میوزیکل نائٹ، ذیشان روکھڑی اور حمیرا ارشد آج محفل سجائیں گے

0

سعودی عرب کے شہر جدہ میں آج جمعرات کی شب موسیقی اور تفریح سے بھرپور میوزیکل نائٹ منعقد ہوگی، جس میں پاکستان کے معروف گلوکار ذیشان روکھڑی اور حمیرا ارشد اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

جدہ میں پاکبان کی جانب سے منعقدہ پریس بریفنگ میں پاکستانی صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکبان کے چیئرمین عمران صدیقی نے بتایا کہ دمام اور ریاض کے بعد اب جدہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد بیرونِ ملک پاکستانی ثقافت اور موسیقی کے رنگوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ کمیونٹی کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے گلوکار ذیشان روکھڑی اور حمیرا ارشد سمیت دیگر فنکاروں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے انہیں ہمیشہ بھرپور محبت اور پذیرائی ملی ہے۔ فنکاروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستانی خاندانوں کے ساتھ مل کر آج کی شام کو یادگار بنائیں گے اور پاکستانی موسیقی کے خوبصورت رنگ بکھیرے گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.