vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں الیکٹرک ایئر ٹیکسی کا کامیاب تجربہ

0

امریکا کے شہر نیویارک میں فضائی سفر کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پہلی بار الیکٹرک ایئر ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز کی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی کو مستقبل میں شہری آمدورفت کے لیے استعمال کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔یہ ایئر ٹیکسی روایتی ہیلی کاپٹر کے مقابلے میں نہایت کم شور پیدا کرتی ہے۔ اس میں ایک پائلٹ کے علاوہ چار مسافروں کے بیٹھنے اور سامان رکھنے کی سہولت موجود ہے، جس سے اسے مختصر فاصلے کے تیز رفتار سفر کے لیے موزوں قرار دیا جا رہا ہے۔کمپنی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد ایئرپورٹ سے شہر کے مختلف علاقوں تک سفر کا وقت کم سے کم کرنا ہے، اور اسے محض سات منٹ تک محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سروس کو شہر کے مختلف ہیلی پورٹس سے منسلک کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو تیز، محفوظ اور جدید سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ مستقبل کی ماحول دوست اور جدید فضائی ٹرانسپورٹ کی جانب ایک اہم قدم ہے، جبکہ منصوبہ ہے کہ آئندہ ایک سال کے دوران اس سروس کو باقاعدہ طور پر عوام کے لیے متعارف کرا دیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.