vosa.tv
Voice of South Asia!

چیٹ جی پی ٹی ہتھیار، نوجوانوں کی معلومات محدود کرنےکا فیصلہ

0


اے آئی چیٹ بو ٹس کا بڑھتا ہوا استعمال کم عمرصارفین کی حفاظت کیلئے ایک اہم مسلئہ بنتا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے خدشات سامنے آرہے ہیں کہ اے آئی سے حا صل ہونے والی معلومات کاغلط استعمال کیاجا سکتا ہے۔

برطا نوی خبر رساں ادارے  رائٹرز کے مطا بق اوپن اے آئی اب 18 سال سے کم عمر صارفین کو ہتھیاروں اور سکیورٹی نظاموں سے متعلق ایسی عملی معلومات فراہم نہیں کرے گا جن کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہو، چاہے صارف کا سوال بظاہر بے ضرر ہی کیوں نہ ہو۔

 اوپن اے آئی نےکے مطابق ان اقدامات کا مقصد حقیقی دنیا میں تشدد کے خطرات کو کم کرنا اور نوجوان صارفین کو محفوظ رکھنا ہے۔ اگر چیٹ جی پی ٹی کو محسوس ہوا کہ کوئی صارف مسلسل تشدد کے موضوع پر غیر معمولی توجہ دے رہا ہے تو وہ خودکار طور پر اس کی گفتگو ختم کر سکے گا۔ بار بار ایسی گفتگو ہونے کی صورت میں کمپنی صارف کا اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل بھی کر سکتی ہے۔کمپنی نے صارفین کی عمر کا اندازہ لگانے والے نظام کو بھی بہتر بنایا ہے۔ اس کے علاوہ اگر کسی نوجوان کا اکاؤنٹ تشدد سے متعلق بار بار گفتگو کرنے پر معطل کیا گیا تو کمپنی اس کے والدین کو بھی اطلاع دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب نوجوانوں کے چیٹ جی پی ٹی استعمال اور اس کے حفاظتی نظام پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے یا کھانے پینے کی عادات سے متعلق خطرناک گفتگو کے بعض معاملات میں والدین کو بہت تاخیر سے اطلاع دی گئی یا انہیں بالکل آگاہ نہیں کیا گیا۔اوپن اے آئی کے مطابق نئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد آئندہ چند ہفتوں میں شروع کیا جائے گا اور کمپنی ان کے نتائج کی بنیاد پر نظام میں مزید بہتری لاتی رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.