گوگل ڈیپ مائنڈ میں ریسرچ انجینئر کی آسامی
گوگل ڈیپ مائنڈ نے اپنی پولارس ٹیم کیلئے ریسرچ انجینئر کی آسامی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت امیدوار مصنوعی ذہانت کے کوڈنگ ایجنٹس کی صلاحیتوں کی ریسرچ کے نظام پر کام کریں گے۔
گوگل ڈیپ مائنڈ کے مطابق یہ ملازمت کیلیفورنیا کے شہر ماؤنٹین ویو میں ہے، جہاں انجینئرز جیمنائی ماڈلز کی پیچیدہ سافٹ ویئر انجینئرنگ مسائل حل کرنے کی صلاحیت جاننے کیلئے حقیقت پسندانہ اور مشکل ٹاسکس تیار کریں گے۔ ہر ٹاسک کے ساتھ ایک تفصیلی ہدایت نامہ اور گریڈر یا رُبرک شامل ہوتا ہے جو اے آئی کے حل کا جائزہ لیتا ہے۔ ادارے کے مطابق پولارس ٹیم ہزاروں خودکار ٹاسکس بنانے کے بجائے کم تعداد میں معیاری اور پیچیدہ ٹاسکس پر توجہ دیتی ہے، اور ایک اعلیٰ معیار کا ٹاسک تیار کرنے میں انجینئر کو تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ امیدواروں کیلئے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ یا پروگرامنگ کا تجربہ اور اے آئی کوڈنگ ٹولز یا کوڈنگ ایجنٹس کے ذریعے سافٹ ویئر تیار کرنے کا عملی تجربہ ضروری ہے۔ اس کیلئے کسی مخصوص سینیارٹی کی شرط نہیں رکھی گئی، جبکہ کمپیٹیٹو پروگرامنگ، ریاضی کے بین الاقوامی مقابلوں، ہیکاتھون اور مشین لرننگ بینچ مارکس بنانے کا تجربہ اضافی خوبی سمجھا جائے گا۔ ملازمت کیلئے سالانہ تنخواہ ایک لاکھ 47 ہزار سے 2 لاکھ 10 ہزار ڈالر تک ہے، جس کے ساتھ 15 فیصد بونس، ایکویٹی اور دیگر مراعات بھی دی جائیں گی۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار گوگل کیریئرز کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔