vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: بین الاقوامی طلبہ کےلیے28 ہزارڈالرتک کی اسکالرشپس

0

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند بین الاقوامی طلبہ کیلئے اہم خبر سامنے آگئی۔یونیورسٹی آف الاباما نے 2027 میں پہلی بار بیچلرز پروگرام میں داخلہ لینے والے بین الاقوامی طلبہ کیلئے مختلف اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے، جن کی مالیت سالانہ 6 ہزار ڈالر سے 28 ہزار ڈالر تک ہوسکتی ہے۔

یونیورسٹی آف الاباما نے 2027 میں پہلی بار بیچلرزمیں داخلہ لینےوالے بین الاقوامی طلبہ کیلئے 6 ہزار سے 28 ہزار ڈالر سالانہ تک اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ کچھ میرٹ اسکالرشپس کیلئے طلبہ کو الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ داخلے کی درخواست کے ساتھ مطلوبہ سرکاری ٹیسٹ اسکور جمع کروانے پر طلبہ خودکار طور پر ان اسکالرشپس کیلئے زیرِ غور آئیں گے۔

یونیورسٹی کی پریزیڈنشل ایلیٹ اسکالرشپ سب سے نمایاں مواقع میں شامل ہے۔ اس کیلئے عام طور پر 4.0 یا اس سے زائد جی پی اے اوراے سی ٹی میں 36 یا ایس اے ٹی میں 1600 کا اسکوردرکار ہے۔منتخب طلبہ کو چار سال تک مکمل ٹیوشن فیس، پہلے سال کیمپس میں رہائش، ہر سال 1500 ڈالر کا اضافی وظیفہ، جبکہ تحقیق یا بین الاقوامی مطالعے کیلئے 2000 ڈالر کی یکمشت رقم بھی دی جا سکتی ہے۔اس کےعلاوہ یواے کومپٹیٹو ایڈمیشنزاسکالرشپ بھی موجود ہے، جس کی مالیت 6 ہزار ڈالر سے مکمل ٹیوشن فیس تک ہوسکتی ہے۔اسپرنگ 2027 کیلئے داخلے کی درخواست اور ٹیسٹ اسکور جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 نومبر 2026 ہے۔جبکہ سمر اور فال 2027 کیلئے آخری تاریخ 4 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.