vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی، سکیورٹی سخت

0

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اجلاس منگل سے شروع ہوگا جس کے باعث شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مختلف عالمی رہنما اجلاس سے خطاب کریں گے، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو جمعرات کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ امریکی خفیہ ادارہ سیکڑوں عالمی شخصیات اور ان کے اہل خانہ کی نقل و حرکت کی نگرانی کرے گا۔نیویارک پولیس نے سکیورٹی انتظامات کے تحت سمندری نگرانی بھی بڑھا دی ہے، جبکہ مجسمہ آزادی سمیت اہم مقامات پر غوطہ خور دستے تعینات رہیں گے۔ پولیس کے مطابق اجلاس کے دوران ممکنہ احتجاج کے پیش نظر بھی اضافی سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔جنرل اسمبلی کے باعث مین ہٹن کے ایسٹ سائیڈ میں ٹریفک شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ شہر بھر میں اتوار سے آئندہ ہفتے ہفتہ تک مختلف سڑکیں بند رہیں گی، جبکہ پورے کاروباری ہفتے کیلئے ٹریفک جام کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق اسرائیل، غزہ اور ایران سے متعلق تنازعات کے باعث احتجاج متوقع ہیں۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.