vosa.tv
Voice of South Asia!

آئس کی پالیسی میں تبدیلی؟ ڈی ایچ ایس نے رپورٹس کو مسترد کر دیا

0


نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صرف ایسے غیر قانونی تارکینِ وطن کو گرفتار کریں جن کے خلاف فوجداری الزامات یا سزائیں موجود ہیں۔

یہ دعویٰ ابتدا میں ڈیلی  وائر کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا، جس نے مبینہ طور پر ایجنسی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ آئس کی گرفتاریوں کی ترجیح تبدیل کی جا رہی ہے۔تاہم  محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ہمارے  دائرے سے باہر نہیں ہے۔محکمے کے مطابق،امریکہ میں غیر قانونی طور پر موجود افراد آئس کی کارروائی کے دائرے سے باہر نہیں ہیں اور ادارہ ایسے افراد کو گرفتار اور ملک بدر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

محکمے نے مزید کہا کہ آئس نے سینکچری سٹیز میں عوامی تحفظ کے لیے ملک گیر کارروائی شروع کی ہے، جس میں خاص طور پر ایسے افراد کو ہدف بنانے کی بات کی گئی ہے جن پر سنگین جرائم کے الزامات یا سابقہ ریکارڈ موجود ہیں۔دوسری جانب، ابتدائی رپورٹ اور محکمہء ہوم لینڈ سیکیورٹی کے بیان میں واضح تضاد موجود ہے۔ اس لیے فی الحال بنیادی سوال یہی ہے کہ آئس کی عملی ترجیحات میں واقعی کوئی تبدیلی ہوئی ہے یا نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.