نیویارک: بروکلین میلہ میں تمام اسٹالز مفت ہوں گے
نیویارک(ویب ڈیسک)پاکستان کے جشنِ آزادی پر نیویارک میں منعقد ہونے والے تاریخی بروکلین میلہ کے لیے اس سال تمام اسٹالز فری کردیے ہیں۔
یہ اعلان پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عزیز نے وائس آف ساؤتھ سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کے جشنِ آزادی کے حوالے سے بروکلین میلہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے، میلے میں ہر سال کھانے پینے، کپڑے جیولری اور دیگر اشیاء کے کئی اسٹال لگائے جاتے ہیں ہیں جن کی پیشگی بکنگ کرائی جاتی ہے لیکن اس بار کسی بھی اسٹالز سے فیس کی مد میں کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔ عزیز بٹ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اس لیے کیا گیا ہے تاکہ ہماری کمیونٹی کے چھوٹے کاروباری افراد مستفید ہوسکیں۔