vosa.tv
Voice of South Asia!

طوفانی بارشوں کے بعد نیویارک اور نیو جرسی میں صفائی کا کام جاری

0

امریکی ریاست نیو جرسی سمیت ٹرائی اسٹیٹ علاقے میں شدید بارشوں اور طوفان کے بعد سڑکوں، بجلی اور ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوا، جبکہ صفائی اور بحالی کا کام جاری ہے۔

پلین فیلڈ میں تیز ہواؤں کے دوران ایک بڑا درخت ایمیزون کی ڈلیوری گاڑی پر گر گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود کارکنوں کو نکالنے کے لیے مقامی افراد نے مدد کی۔ واقعے میں ایک درجن سے زائد صارفین کی بجلی بھی متاثر ہوئی۔شدید بارش کے باعث پیٹرسن اور جرسی سٹی کی متعدد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جبکہ درخت ٹرین کی پٹریوں پر گرنے سے این جے ٹرانزٹ کی سروس بھی متاثر ہوئی۔ایمیزون نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈلیوری سروس کے ڈرائیور محفوظ ہیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والوں کے شکر گزار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.