vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں کسانوں اورنرسنگ اساتذہ کے ہزاروں ڈالرکے تعلیمی قرضےمعاف کرنے کا اعلان

0

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکا کے محنت کش طبقے بالخصوص کھیتوں میں اناج اگانے والے کسانوں اور مستقبل کی نرسوں کی تربیت کرنے والے اساتذہ کو مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے ریاست نیویارک نے ہزاروں ڈالر کے تعلیمی قرضوں کی معافی کے پروگرام کے تحت درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

نیویارک میں کسانوں اور نرسنگ اساتذہ کے لیے بڑی مالی سہولت کا اعلان،ریاستی حکومت نے اہل افراد کے لیے ہزاروں ڈالر کے اسٹوڈنٹ لون معاف کرنے کی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔اس پروگرام کے تحت نیویارک میں کام کرنے والے نوجوان کسان سالانہ 10 ہزار ڈالر تک قرض معافی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ پانچ سال میں زیادہ سے زیادہ 50 ہزار ڈالر تک کی سہولت موجود ہے۔

شرط یہ ہے کہ امیدوار نے منظور شدہ نیویارک کالج سے انڈرگریجویٹ ڈگری حاصل کی ہو اور ریاست میں کم از کم پانچ سال تک مکمل وقت کاشتکاری کرنے کا وعدہ کرے۔دوسری جانب نرسنگ کے اساتذہ کے لیے بھی سالانہ 8 ہزار ڈالر تک قرض معافی کی سہولت دی جا رہی ہے، جس کی مجموعی حد 40 ہزار ڈالر ہے۔

اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے امیدوار کا رجسٹرڈ نرس ہونا اور نیویارک کے کسی نرسنگ اسکول میں تدریسی خدمات انجام دینا ضروری ہے۔اہل امیدواروں کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.