vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، میئر ممدانی نے شہریوں کو خبردار کردیا 

0

امریکی شہر نیویارک میں حبس اور طوفانی بارشوں کے باعث  سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

میئر ممدانی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہر میں متوقع بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہر بھر میں نالوں کی صفائی اور دیگر ہنگامی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔میئر نے شہریوں سے کہا کہ کسی بھی خطرناک صورتحال، بند نالوں یا دیگر مسائل کی اطلاع 311 پر دیں، جبکہ ہنگامی حالات میں فوری طور پر 911 سے رابطہ کریں۔ انہوں نے شہریوں کو Notify NYC الرٹ سروس سے رجسٹر ہونے کی بھی ہدایت کی تاکہ موسمی صورتحال سے متعلق بروقت اطلاعات موصول ہو سکیں۔دوسری جانب محکمہ عمارات نے تعمیراتی کمپنیوں اور جائیداد مالکان کو ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تعمیراتی مقامات اور آلات محفوظ بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.