امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شہری نے تقریباً 14 ملین ڈالر کے جعلی چیک فراڈ کیس میں جرم قبول کرلیا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 69 سالہ ایری گزمین اورٹیز نے جعلی اور غیر مجاز چیکس تیار کرکے انہیں فرضی کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرایا، جس کے ذریعے متاثرین کے اکاؤنٹس سے ان کی اجازت کے بغیر رقوم منتقل کی گئیں۔تحقیقات کے مطابق کینیڈا میں موجود ایک ساتھی نے گزمین اورٹیز کو ہزاروں افراد اور کمپنیوں کی معلومات فراہم کیں، جنہیں بنیاد بنا کر جعلی چیکس تیار کیے گئے، حالانکہ متاثرین نے نہ تو ان کمپنیوں سے کوئی خریداری کی تھی اور نہ ہی اپنے اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اجازت دی تھی۔ملزم نے وائر فراڈ کے ایک الزام میں جرم قبول کرلیا ہے۔ عدالت کی جانب سے سزا کا اعلان 5 نومبر کو کیا جائے گا، جبکہ اسے زیادہ سے زیادہ 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔