امریکی شہر نیویارک میں شدید گرمی اور حبس کے باعث ہیٹ ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے دوران محسوس ہونے والا درجہ حرارت 95 سے 100 ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچ سکتا ہے۔شدید گرمی کے پیش نظر شہری انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے پانچوں بورو میں سینکڑوں کولنگ سینٹرز قائم کر دیے ہیں، جبکہ بے گھر افراد کی مدد کے لیے خصوصی ٹیمیں اور کول وینز بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، زیادہ پانی پینے اور شدید گرمی کی صورت میں قریبی کولنگ سینٹر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہفتے کے اختتام پر درجہ حرارت میں کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔