vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں غیر قانونی تیز رفتار ای بائیکس فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے شہر میں غیر قانونی اور خطرناک موٹرائزڈ گاڑیاں فروخت کرنے والے آن لائن ریٹیلرز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

انتظامیہ نے 42 آن لائن کمپنیوں کو سیز اینڈ ڈِسسٹ نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری طور پر نیویارک کے صارفین کو غیر قانونی ای بائیکس، ای اسکوٹرز اور دیگر تیز رفتار گاڑیوں کی فروخت روکنے کا حکم دیا ہے۔میئر ممدانی کے مطابق 2017 سے اب تک غیر قانونی ای بائیکس پر سوار 45 جبکہ غیر قانونی اسٹینڈ اپ ای اسکوٹرز پر سوار 14 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔شہری قوانین کے تحت 20 میل فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار یا 100 پاؤنڈ سے زائد وزن والے ای اسکوٹرز، 25 میل فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار یا 750 واٹ سے بڑی موٹر والی ای بائیکس، اور بغیر درست ویہیکل آئیڈینٹیفکیشن نمبر (VIN) والے موپیڈز کی فروخت اور استعمال ممنوع ہے۔انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ نوٹس کے باوجود غیر قانونی گاڑیوں کی فروخت جاری رکھنے والے ریٹیلرز پر ہر خلاف ورزی پر دو ہزار ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، جبکہ سڑکوں پر چلنے والی ایسی گاڑیاں ضبط بھی کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.