vosa.tv
Voice of South Asia!

 ورجینیا کے رہائشی کو چرچ حملے کی منصوبہ بندی پر 25 سال قید

0

ورجینیا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا کے رہائشی روئی جیانگ کو چرچ میں فائرنگ کی منصوبہ بندی، اسلحہ رکھنے اور انٹرنیٹ پر دھمکیاں دینے کے الزام میں امریکی عدالت نے 25 سال قید اور پانچ سال نگرانی کی سزا سنائی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، 36 سالہ روئی جیانگ کو مارچ 2025 میں ایک جیوری نے مجرم قرار دیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق، جیانگ نے ستمبر 2023 میں ورجینیا کے ہیمارکیٹ میں واقع پارک ویلی چرچ پر حملے کی آن لائن دھمکیاں دیں، جن میں اس نے عبادت گزاروں کو نشانہ بنانے کے عزائم ظاہر کیے۔ اگلے روز، پولیس نے ایک شہری کی اطلاع پر جیانگ کو چرچ کے اندر سے حراست میں لیا، جہاں وہ سیمی آٹومیٹک ہینڈ گن، گولیاں، چاقو اور بیر اسپرے سمیت موجود تھا۔ اس کی گاڑی اور اپارٹمنٹ سے اضافی اسلحہ اور ایک تحریری منشور برآمد ہوا، جس میں قتل کی نیت کا اظہار کیا گیا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف نے واقعے کو عبادت کی آزادی کے اصول پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ اگر شہری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بروقت متحرک نہ ہوتے تو واقعہ تباہ کن ہو سکتا تھا۔ یہ مقدمہ ایف بی آئی، پرنس ولیم اور فیرفیکس پولیس ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے درج کیا گیا، جبکہ استغاثہ کی قیادت وفاقی وکلاء نے کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.