برونکس: نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق
برونکس(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ برونکس کے علاقے ہنٹس پوائنٹ پر تقریباً 8 بج کر 15 منٹ پر 729 برائنٹ ایونیو کے سامنے پیش آیا، جہاں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس کو جائے وقوعہ پر نوجوان بے ہوش حالت میں ملا، جس کے جسم پر گولیوں کے متعدد نشانات تھے۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر لنکن اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت تصدیق کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد مشتبہ شخص موپڈ پر فرار ہو گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔