کولمبیا کے صدارتی امیدوار قاتلانہ حملے میں شدید زخمی
کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔
امریکی خبررساں ادارے این پی آر کے مطابق، کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں 39 سالہ یوریبے ٹربائے پر ایک مسلح شخص نے اس وقت حملہ کیا جب وہ پارک میں ایک چھوٹے سے جلسے سے خطاب کر رہے تھے، پولیس نے موقع پر ہی ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے 39 سالہ میگوئل اوریبے کو 3 گولیاں ماری گئیں جن میں سے 2 گولیاں ان کے سر پر لگیں۔ میگوئل کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ کولمبیا کی حکومت نے اس واقعے کو ایک حملہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کولمبیا کی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ تشدد کبھی بھی راستہ نہیں ہو سکتا، میں دل سے دعا گو ہوں کہ میگوئل خیریت سے ہوں۔