vosa.tv
Voice of South Asia!

برونکس: نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکی زخمی

0

برونکس(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس میں ایک نامعلوم شخص  نے 14 سالہ لڑکی کے چہرے پر فائرنگ کردی۔ واقعے میں لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔

امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، واقعہ صبح تقریباً 5:25 بجے ایسٹ 161 اسٹریٹ اور جیکسن ایونیو کے قریب پیش آیا جہاں 14 سالہ لڑکی کو چہرے پر گولی ماری گئی۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو لڑکی کو شدید زخمی حالت میں پایا گیا۔ ریسکیو ٹیم  نے فوری طور پر متاثرہ لڑکی کو ہارلم اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.