بروکلین: زیر تعمیر عمارت کے شیڈ گرنے سے مزدور جاں بحق
بروکلین(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک زیر تعمیر دو منزلہ عمارت کے ساتھ منسلک شیڈ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا۔
امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، یہ واقعہ 3223 کوئینٹن روڈ پر تقریباً صبح 9 بجے پیش آیا، جہاں زیر تعمیر دو منزلہ مخلوط استعمال کی عمارت سے منسلک شیڈ اچانک گر گیا۔ مقامی حکام کے مطابق، 43 سالہ مزدور عمارت کی پہلی منزل پر واقع ریستوران کی مرمت کے دوران ریفریجریشن یونٹ نصب کر رہا تھا کہ اچانک چھت کا ایک بھاری کنکریٹ کا پلیٹ کا ٹکڑا تقریباً 5 انچ موٹا اور 10 بائی 10 فٹ کے رقبے کے ساتھ نیچے گر گیا۔ یہ کنکریٹ کی پلیٹ تقریباً 12 فٹ لمبی تھی اور متاثرہ مزدور اس کے نیچے دب گیا۔ مزدور کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق انسپکٹرز نے بتایا کہ اس تعمیراتی کام کے لیے متعلقہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے کوئی قانونی پرمٹ حاصل نہیں کیا گیا تھا جو کہ ایک بڑی غفلت کا پہلو ہے۔ محکمہ بلڈنگ اور پولیس اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ چلایا۔