vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: جج کے حکم پر غلطی سے ملک بدر شہری کی امریکہ واپسی

0

امریکہ میں غلطی سے ملک بدر کیے گئے گوئٹے مالا کے ایک شہری O.C.G کو جج کے حکم پر واپس امریکہ بلا لیا گیا ہے۔

 امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، O.C.G کو غلطی سے ملک بدر کر کے میکسیکو بھیج دیا گیا تھا لیکن اب اسے واپس امریکہ بلا لیا گیا ہے جس کی اطلاع اس کے وکیل نے دی ہے۔ یہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں ملک بدر کیے گئے شخص کو واپس لانے کا پہلا واقعہ ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق، مذکورہ شخص مارچ 2024 میں غیر قانونی طور پر امریکہ داخل ہوا تھا اور اس کے بعد ملک بدر کیا گیا تھا۔امیگریشن عدالت میں اس نے بتایا تھا کہ میکسیکو بھیجے جانے سے اسے خوف ہے کیونکہ وہاں پہلے اسے اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کی بنیاد پر جج نے اسے میکسیکو بھیجے جانے سے روک دیا تھا۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج برائن مرفی نے کہا کہ O.C.G کی ملک بدری کے عمل میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور اس کی حیثیت سے کوئی سیکیورٹی خطرہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک عام شہری کی غلط ملک بدری کا دردناک واقعہ ہے، جسے ایسے ملک بھیجا گیا جہاں اسے زیادتی اور اغوا کا سامنا کرنا پڑا۔ میکسیکو بھیجے جانے کے بعد حکام نے اسے گوئٹے مالا منتقل کیا جہاں اسے چھپ کر رہنا پڑا۔ O.C.G ماساچوسٹس میں ایک اجتماعی مقدمے کا بھی حصہ ہے جو تیسرے ممالک میں ملک بدری کی پالیسی کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.