vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین: نامعلوم افراد کا 41 سالہ شخص پر چاقو سے حملہ

0

بروکلین(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایم ٹی اے کی جے 90 شٹل بس میں نامعلوم افراد نے 41 سالہ شخص پر چاقو سےحملہ کر دیا۔ واقعے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ بروکلین کے علاقے سائپریس ہلز میں دوپہر 2 بجے سے کچھ پہلے ایٹنا اسٹریٹ اور کریسنٹ اسٹریٹ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو ایم ٹی اے کی جے بس میں پیٹ میں چاقو مارا گیا جسے فوری طور پر بروک ڈیل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش میں مصروف ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس پرتشدد واقعے کے وقت علاقے میں شور، چیخ و پکار اور ایمبولینس کے سائرن کی آوازیں سنائی دیں۔ یہ بس جے ٹرین کی جگہ ہفتہ وار متبادل کے طور پر چلائی جاتی ہے اور مقامی افراد اکثر اسے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔ لیکن اس واقعے کے بعد مسافروں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔ ایک مسافر خاتون ایسمرالڈا اورٹیز نے کہا کہ وہ اب اپنے بچوں کے ساتھ بس پر سفر کرتے ہوئے غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.