ایڈمز کا آفٹر اسکول پروگرام میں 5,000 نئی سیٹوں کا اعلان
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے آفٹر اسکول فار آل پروگرام کے تحت رواں سال 5,000 نئے اضافی سیٹ فراہم کرنے کے پروگرام کے آغاز کیا ہے۔
میئر ایڈمز کے مطابق، اس پروگرام کے تحت رواں سال 5,000 نئے اضافی سیٹ فراہم کیے جائیں گے اور تین سالوں میں 20,000 اضافی سیٹیں فراہم کی جائیں گی۔ یہ پروگرام کام کرنے والے خاندانوں کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس میں آرٹس، کھیل، اور دیگر سرگرمیاں شامل ہوں گی۔ نائب مئیر آنا المنزار نے اس پروگرام کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد بچوں کو تعلیمی اور سماجی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں بچوں کو اسکول کے بعد مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں محفوظ اور ترقیاتی سرگرمیوں کا موقع بھی ملے گا۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 2027 تک 755 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے بچوں کو تعلیمی، سماجی، اور جذباتی ترقی کے بھرپور مواقع ملیں گے۔ انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اس پروگرام کے بارے میں اپنی آراء اور تجاویز فراہم کریں تاکہ اسے مزید بہتر بنایا جا سکے۔