vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ قطر سے لگژری طیارہ بطور تحفہ قبول کرنے پر رضامند

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کی جانب سے پرتعیش بوئنگ جمبو لگژری طیارے کے تحفے کو بہترین پیشکش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے قبول نہ کرنا بیوقوفی ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات مشرق وسطیٰ کے دورے سے قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کا صدارتی طیارہ چالیس برس پرانا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بوئنگ 747 طیارے کی قمیت 40 کروڑ ڈالر ہے، یہ امریکا کو ملنے والا تاریخ کا مہنگا ترین تحفہ ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا یہ طیارہ انہیں ذاتی طور پر نہیں بلکہ محکمہ دفاع کے لیے دیا جا رہا ہے۔ لیکن ذرائع کے مطابق یہ طیارہ ٹرمپ کی مدت صدارت کے دوران "ایئر فورس ون” کے طور پر استعمال ہو گا اور پھر ٹرمپ کی صدارتی لائبریری فاؤنڈیشن کو منتقل کر دیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے کہا ہے کہ اس تحفے کے قانونی پہلوؤں پر کام جاری ہے اور تمام عمل شفاف اور قانون کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں گولف کی ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی تحفہ دے تو "شکریہ” کہہ کر قبول کرنا چاہیے، نہ کہ انکار کر کے موقع ضائع کرنا چاہیے۔ اس مجوزہ طیارے کو "اڑتا ہوا محل” قرار دیا جا رہا ہے جسے ٹرمپ نے رواں سال فروری میں فلوریڈا کے ایئرپورٹ پر جا کر خود دیکھا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.