vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں بنگلہ دیشی ثقافتی ویک کا انعقاد

0

سعودی عرب کے شہر الخبر میں سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام پاسپورٹ ٹو دی ورلڈ ایونٹس میں بنگلہ دیشی ثقافتی ویک منایا گیا جس میں ہزاروں بنگالی شہریوں نے شرکت کی جبکہ معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا.سعودی عرب کے شہر الخبر میں بنگلہ دیشی ثقافتی ویک میں مختلف سٹالز کے ذریعے بنگالی ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا گیا تھا جبکہ مختلف تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے بھی شرکاء کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی اس موقعہ پر نامور گلوکار جیمز گورو اور آکاش محمود سمیت دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا جس پر ہزاروں بنگالی اور دیگر غیر ملکی جھوم اٹھے اسکے علاوہ ثقافتی پریڈ نے بھی خوب سماں باندھا بنگالی دیشی شہریوں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ غیر ملکی مقیم شہریوں کی دلچسپی تو تفریح کے لیے مواقعے فراہم کیے ہیں جس پر ہم سعودی قیادت اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.