vosa.tv
Voice of South Asia!

اکنا کا 50 واں سالانہ کنونشن 24 سے 26 مئی تک ہوگا

0

نیویارک (نمائندہ خصوصی )امریکا میں مسلمانوں کا بڑا 50 واں سالانہ اکنا ،ماس کنونشن 24 سے 26  مئی تک منعقد ہوگا ، تین روزہ اجتماع کے لئے مختلف امام اور مسلمان کمیونٹی لیڈرز کی ملاقات  ہوئی ، 50 واں سالانہ اکنا ،ماس کنونشن ثابت قدمی کے عنوان سے منعقد ہوگا۔

مسلمانوں کی امریکہ میں ایک بڑی تنظیم  اکنا ماس کا 50 واں سالانہ تین روزہ اجتماع 24 مئی سے 26 تک منعقعد ہوگا ، اکنا ماس کنونشن ثابت قدمی ” شناخت جو ایمان کی جڑوں سے وابستہ ہے "کے عنوان سے منعقدہ ہوگا ، اجتماع کے سلسلے میں اکناماس کی جانب سے مختلف امام اور مسلمان کمیونٹی لیڈرز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ، عشائیہ کی تقریب میں علماء کرام ، امریکی آفیشلز اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تمام علماء اکرام نے اپنا تعارف بھی پیش کیا ،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کے پاک سے ہوا تقریب کی نظامت اکنا نیویارک کے سیکریٹری ہمایوں حق نے کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکنا کنونشن کے چیرمین حماد صدیقی اور اکنا ماس نیویارک کے صدر طارق الرحمن نے کا کہنا تھا گزشتہ 50 برس سے اکنا ماس کنونشن کا انعقاد کررہا ہے  ، سہہ روز کنونشن کا مقصد مسلم کمیونٹی کو ایک جگہ جمع کرنا اور مختلف ایشوز پر بات کرکے اس کا حل نکالنا ہے ۔ اکنا کے نارتھ ایسٹ ڈائریکٹر ارشد جمال اور اکنا کی زیلی جماعت کے ہیلپنگ ہینڈ کے شاہد فاروقی نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمان مشکلات سے دوچار ہیں ، اکنا کے 12 مختلف پروجیکٹس ہیں اور 200 ملین لوگوں کی مدد کی جاچکی ہے ، ہمیں مسلم کمیونٹی کے امامز اور مساجد کی بمیشہ سپورٹ رہی ہے۔اس موقع پر اکنا کی خدمات پر مبنی ایک ڈاکیومینٹری بھی دیکھائی گی۔

تقریب میں اکنا دعوی کے انچارج ڈاکٹرسبیل اور دیگر مقررین نے اکنا دعوی کی خدمات سے آگاہ کیا اور کہا مسلمانوں کو متحد کرنا ، لوگوں اور ان کے بچوں کا بہتر مستقبل اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے ۔اس موقع پر موجود امریکی مسلمان نے اکنا ماس کی خدمات کو سراہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اکنا کی  بہت سی فلاحی خدمات ہیں خاص طور پر گھریلو تشدد کا شکار خواتین کی مدد کرنا اور نوجوان کے لیے کیمونٹی سینٹر قائم کرنا سمیت دیگر شامل ہیں ۔تقریب کے اختتام پر دعا بھی کرائی گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.