شکاگو کی کک کاونٹی میں عرب امریکن ثقافتی مہینہ منایا گیا
شکاگو ( رپورٹ : سید خلیل اللہ )ریاست الینوائے کی کک کاؤنٹی کی خزانچی ماریا پاپاس نے عرب امریکی کمیونٹی اور کاروباری رہنماؤں کے ہمراہ ہیریٹیج مہینہ منایا اور کک کاؤنٹی کے مختلف کمیونٹیز اور مذہبی گروہوں کی جانب سے خدمات کو سراہا گیا۔
کک کاؤنٹی کی خزانچی ماریا پاپاس نے عرب امریکن ہیریٹیج مہینہ کی مناسبت سے37 عرب امریکی کمیونٹی لیڈروں اور کاروباری افراد کے اعزاز مین تقریب منعقد کی اور جس میں مختلف ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی اور تقریب کے انعقاد پر ماریا پاپاس سے اظہار تشکر کیا۔ مارپاپاس ہر سال کک کاؤنٹی میں تمام کمیونٹیز کے خدمات کے اعتراف میں تقریبات منعقدہ کرتی ہیں۔ تقریب سے خطاب میں ماریا پاپاس نے مختلف کمیونٹیز اور مذہبی گروہوں کی نمائندگی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہورہی آج تمام کمیونٹیز کے افراد یہاں موجود ہیں اور ہمیں یہاں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ ماریا پاپاس ، کک کاونٹی کے دفتر کے مشیر حسن نجم اور اس کی ٹیم کی جانب سے مختلف کمیونٹیز کے افراد میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ، تقریب میں شریک افراد کے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔