vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی محکمہ خارجہ کا برتھ ٹورازم کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ قونصلر امور نے "برتھ ٹورازم” کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی قونصلر افسران غیر ملکی سیاحوں کو امریکی امیگریشن کے نظام کو غلط استعمال کرنے سے روک رہے ہیں۔ "اگر کسی ویزا درخواست دہندہ کا مقصد صرف امریکہ میں بچے کو جنم دے کر اسے شہریت دلانا ہو، تو اس کا ویزا مسترد کر دیا جائے گا۔محکمہ خارجہ نے مزید کہا، یہ ناقابل قبول ہے کہ غیر ملکی والدین امریکی سیاحتی ویزا کو بچے کو شہریت دلانے کے لیے استعمال کریں، جس سے امریکی ٹیکس دہندگان کو طبی اخراجات برداشت کرنے پڑ سکتے ہیں۔ یہ برتھ ٹورازم کہلاتا ہے اور امریکی قونصلر افسران اس طرح کی تمام ویزا درخواستوں کو امریکی امیگریشن قوانین کے تحت مسترد کرتے ہیں۔ جو لوگ برتھ ٹورازم کے ذریعے ہمارے امیگریشن نظام کا غلط استعمال کرتے ہیں، وہ مستقبل میں ویزا حاصل کرنے یا امریکہ کا سفر کرنے کے لیے اہل نہیں ہو سکتے۔ یہ ایک اور طریقہ ہے جس سے امریکی محکمہ خارجہ امریکی ٹیکس دہندگان اور کمیونٹیز کی حفاظت کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.