vosa.tv
Voice of South Asia!

شہزوری ہاوس، امریکا میں بے سہارا مسلمان خواتین کا سائبان

0

وومین ٹو وومن فورم  کے زیرِ اہتمام نیوجرسی  میں شہزوری ہاوس پروجیکٹ  کی فنڈ ریزنگ کے لیے  ساتویں وومن امپورمنٹ گالا ڈنر کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کے آغاز  پرطحہ سلمان  نے تلاوت قرآن پاک کا شرف حاصل کیا۔وومین ٹو وومن فورم  کے تحت وومن امپورمنٹ  گالا کی نظامت کے فرائض سارہ عامر نے ادا کئے  جس  میں انھوں نے شیزوری ہاوس پروجیکٹ کے تحت بے گھر وبے سہارا خواتین اور ان کے بچوں کے دی جانے والی خدمات سے آگاہ کیا ۔

وومین ٹو وومن فورم  کی بانی اور  صدرنصرت سہیل نے  استقبالیہ کلمات کہے اور کہا کہ شہزوری ہاوس پروجیکٹ 7/24 کام کرتا ہے اور یہ نہ صرف خواتین کے مسائل کو حل کرتا ہے بلکہ اس فورم کے تحت  بے سہارا اور تشدد کا شکار خواتین کے لئے رہائش ،کھانے پینے اور بچوں کے تعلیمی کے انتظامات بھی کئے جاتیں ہیں۔ ہم مزید پروگرامز پر بھی کام کررہے ہیں جبکہ پاکستان کے اداروں نے بھی ہماری خدمات کو سراہا ہے۔
نصرت سہیل کا کہنا تھا شہزوری ہاوس پروجیکٹ مسجد الولی کے بے حد تعاون  اور کیمونٹی کی سپورٹ سے سات برس سے چل رہا ہے ۔ اب ہم پروجیکٹ کو وسعت دے رہے ہیں اس کے لئے  ہمیں کمیونٹی سے  بھی فنڈنگ کی ضرورت ہے ۔ریاست پینسلوینیا سے پاکستانی نژاد کونسل وومن طیبہ سلطانہ نے اپنےبے  گھر ہونے کی کہانی سنائی۔ انھوں نے حاضرین کو بتایا کہ وہ  گھریلو تشدد کا شکار رہی ہوں لیکن  شہزوری ہاوس نے میری زندگی بدل  دی ہے ۔اس موقع پر  حاضرین سے خطاب  میں وومن امپورمنٹ  گالا میں فنڈریزنگ کمیٹی  کی بینش امبرین نے شہزوری ہاوس کے لئے فنڈ ریزنگ بھی کی اور زیادہ سے زیادہ تعاون کی اپیل کی ۔ان کا کہنا  تھا کہ  کسی بھی ایک خاتون کو  با اختیار بنانے سے  نہ صرف اس کی زندگی  سنورتی  ہے بلکہ اس کے بچوں کا مستقبل بھی محفوظ بن جاتا ہے ۔
 وومن ٹو وومن  فورم کی  بورڈ ممبر  بشریٰ سلمان  نے امریکی آفیشل سمیت تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا خیرمقدم اور  اظہارِ تشکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ  اس پروجیکٹ کو  تنہا چلانا  ممکن نہیں ، مسجد الولی اور  تمام  ڈونرز کے تعاون سے ہم اس پروجیکٹ کو کامیابی سے چلار ہے ہیں ۔

اس موقع پر نصرت  سہیل نے شہزوری ہاوس پروجیکٹ میں اپنی خدمات سر انجام دینی والی خواتین کے کردار کو  سراہا اور گروپ فوٹو بھی بنایا گیا ۔
 تقریب میں نیو جرسی سے منتخب پہلی  پاکستانی نژاد امریکی اسمبلی وومین شمع حیدر اور ماونٹ لورل ٹاون شپ سے منتخب پہلی پاکستانی نژاد میئر  فوزیہ جنجوعہ بھی شریک ہوئیں ۔حاضرین سے خطاب میں ان کا  کہنا تھا کہ ساوتھ ایشن خواتین کے مسائل حل کرنے میں وومن ٹو وومن فورم   نے مثال قائم کی ہے۔

وومن امپاورمنٹ  گالا میں شہرزوی ہاوس پر بنی ڈاکومینٹری بھی  دیکھائی گئی جس میں بے سہارا خواتین نے اپنی کہانی بتائی جس کو شرکاء نہ صرف دلچسپی سے دیکھا  بلکہ شیزوری ہاوس کی خدمات کو  بھی سراہا ۔تقریب میں  شہزوری ہاوس کے  ساتھ ملکر کام کرنے والے  شرکاکو ایواڈ دیے گئے جن میں مسجد الوالی کے سراج وہرا ، مقبول منصوری ، ڈاکٹر فوزیہ افضل ، ڈاکٹر صائمہ ابرار بھٹہ  اور فائزہ آغا  شامل ہیں۔ ایوارڈ لینے والوں نے شہزوری ہاوس کی خدمات کو سراہا اور مزید تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔

وومن امپورمنٹ  گالا  میں شریک اپنا نیوجرسی  کی ڈاکٹر آمنہ ثاقب  ، شازیہ انعم اور دیگر  نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شہزوری ہاوس  بے گھر اور بے سہارا  خواتین کو شیلٹر فراہم کرتا ہے جو معاشرے کے لئے مشعل راہ ہے ۔تقریب کے شرکاٗ کی     مختلف لذیذاور ذائقہ دار کھانوں سے تواضع کی گئی ۔آخر میں  دانش احمد ، فرزانہ ہاکی ، نزہت اقبال نے مختلف گلوکاروں کے گیت اپنی آواز  میں پیش کئے تو حاضرین بھی جھوم اٹھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.