ریتیک روشن اگر اداکاری نہ کرتے تو کیا بنتے۔؟؟
ورلڈ اسٹار انٹر ٹینمنٹ نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار ریتیک روشن کےساتھ نیوجرسی میں ایک زبردست شام سجائی ۔ فیشن شو، ماڈلنگ اور ڈانس نے محفل کو چار چاند لگادئیے ۔ ریتیک روشن نے اپنی پہلی فلم کہو نہ پیار ہے کے گیت پر زبردست ڈانس کیا تو مداح بھی جھوم اُٹھے۔
ورلڈا سٹار انٹرٹینمنٹ کا امریکا میں ایک اور بڑا شو ،،، ساوتھ ایشین کمیونٹیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، خواتین ، مرد اور بچوں نے خواب انجوائے کیا ، شرکا نے اپنے اسٹارز کو دیکھ کر خوشی کا بھی اظہار کیا۔ ورلڈ اسٹار انٹرٹینمنٹ پروموٹرز کی دنیا کے امریکا میں بڑے نام عتیق شیخ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ایک اور بڑے اسٹار ریتک روشن کو امریکا مدعو کیا،،، نیو جرسی میں ان کے ساتھ زبردست محفل سجائی ، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریتک روشن کی آمد سے قبل ہی ہال کھچا کھچ بھر گیا تھا ۔
بھارتی ادارکار نے شرکا کے دلچسپ سوالات کا جواب بھی دئیے اور نیوجرسی میں اپنی یادوں کو بھی تازہ کیا ، ریتک روشن نے اپنی فٹنس سے متعلق کہا اگر میں اداکار نہ ہوتا تو بہترین ٹرینر ہوتا ،انہوں نے مداح کے فرمائش پر اپنی ایک فلم کے بول بھی بولے جس پر شرکا نے خوب داد دی ۔ریتک روشن نے ڈانس پرفارمنس بھی دکھائی ،اس موقع پر فیشن شو بھی منعقد ہوا اور ماڈلز نے مختلف ڈیزائنر کے ملبوسات پہن کر ریمپ پر اپنے جلوئے بکھیرے۔
گلوکار جواد شیخ نے فلم تال ، کہو نا پیار ہے سمیت مختلف انڈین فلموں کے گیت گائے جس پر شرکا جھوم اٹھے اور ہال میں موجود شرکا نے بھی ڈانس کیا۔ورلڈ اسٹار انٹرٹینمنٹ کے منعقد شو میں نیوجرسی کے ٹاون ایڈیسن کے مئیر سیم جوشی نے بھی شرکت کی اور عتیق شیخ اور سیم جوشی نے بھارتی اداکار ریتک روشن کو گلدستہ پیش کیا جبکہ شو کے نیشنل اسپانسر کو ایوارڈ دیئے گئے ۔ورلڈ اسٹار انٹرٹینمنٹ کےشو کے شرکا کی تواضع کے لئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا