پی ٹی آئی ٹائیگر گروپ نے شہباز گل کے خلاف احتجاج موخر کردیا
سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے امریکا میں پی ٹی آئی کے ٹائیگر گروپ سے ملاقات کی ، پی ٹی آئی ٹائیگر گروپ شہباز گل پر برس پڑا ، ڈاکٹر عارف علوی نے سب کو متحد رہنے کی تلقین کردی ۔
پی ٹی آئی کے امریکا میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے،سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کی امریکا آمد پر پی ٹی آئی ٹائیگر گروپ سے ملاقات کی ، کے ضمیر چوہدری اور تصور احسن شہباز گل پر برس پڑے بولے شہباز گل کی باتیں پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہیں اس کے خلاف احتجاج کرنا تھا لیکن آپ کی آمد پر کینسل کردیا ہے۔ عارف علوی نے کہا عمران خان آپ کے لئے جیل کاٹ رہا ہے، اس لئے احتجاج کا سوچنا بھی نہیں چاہیے ۔سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا امریکامیں پاکستانیوں کو یہی پیغام ہے کہ گھرمیں آگ لگی ہوئی ہے آپس میں متحد ہوجائیں اور غم بھولا دیں ۔سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان اور کارکنان جیل میں ہیں اورسیز پاکستانی ایک دوسرے ساتھ اختلافات کو ختم کریں ۔اس موقع پر نوید بیگ، خاور چوہدری ، حمید چوہدری اور پرویز ریاض اور دیگربھی موجود تھے ۔