vosa.tv
Voice of South Asia!

مین ہٹن: جھگڑے کے دوران چاقو کے وار سے 31 سالہ شخص جاں بحق

0

مین ہٹن(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ایک جھگڑے کے دوران 31 سالہ شخص چاقو کے وار سے جاں بحق ہو گیا۔

حکام کے مطابق، یہ واقعہ مین ہٹن کے علاقے ان ووڈ میں ہفتے کی صبح تقریباً 4 بج کر 15 منٹ پر ٹینتھ ایونیو اور ویسٹ 202 اسٹریٹ کے قریب پیش آیا، جہاں 31 سالہ شخص کو کندھے میں چاقو مارا گیا۔ متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ہارلم اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کے مطابق، واقعے سے تقریباً 45 منٹ قبل، ایک 28 سالہ شخص کو قریبی نائٹ کلب ٹوباگو روم میں چاقو مار کر زخمی کیا گیا تھا۔ یہ کلب 421 ویسٹ 202 اسٹریٹ پر واقع ہے۔ متاثرہ شخص کے گلے پر چاقو کا وار کیا گیا، جس کے بعد اُسے بھی ہارلم اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس دونوں واقعات کے درمیان ممکنہ تعلق کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اب تک کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ عینی شاہدین سے معلومات بھی حاصل کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.