نیویارک پولیس ہیڈکوارٹرز میں پاکستانی ثقافتی ورثہ اور عید کا جشن
نیویارک پولیس کے ہیڈ کوارٹرز ون پولیس پلازہ میں پاکستانی ہیریٹیج ، قرار دادِ یوم پاکستان اور عید الفطر کا جشن ایک ساتھ منایا گیا۔۔پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے ۔
نیویارک پولیس کے ہیڈ کوارٹرز ون پولیس پلازہ میں پاکستانی ثقافتی ورثہ ، یوم پاکستان اور عید الفطر جشن کا منایا گیا ، تقریب میں اقوم متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار ، نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی سمیت پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ، اس موقع پر امریکا اور پاکستان کے قومی ترانے پڑھے گئے جبکہ پولیس نے اپنا روایتی بینڈ بھی پیش کیا۔
تقریب سے خطاب میں نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمزنے کہا کہ نیویارک پولیس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کا غیر معمولی اضافہ ہوا ہے کئی افسران نے اچھے عہدوں پر ترقی پائی ہے جو عوامی تحفظ کے لئے خدمات پیش کررہےہیں۔تقریب میں این وائے پی ڈی میں پہلے پاکستانی انسپکٹر عدیل رانا، ڈپٹی انسپکٹر مصباح نور اور کیپٹن وحید اختر اور دیگر بھی شریک تھے ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کا کہنا تھا پاکستانی افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہ انھوں نے اپنے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔
اس موقع پر نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز کے آفس آف مسلم افیئرز کے ڈائریکٹر محمد اویس اور پولیس افسران کا کہنا تھا کہ ہم سب مشترکہ طور پر اس شہر کی ترقی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں ۔پاکستانی ثقافتی ورثہ، یومِ پاکستان اور عید ملن کے جشن میں پاکستانی کمیونٹی کی سماجی شخصیات اور پولیس افسران کو ایوارڈز بھی دیے گئے