vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈونلڈ ٹرمپ کی چین پر 50 فیصد زائد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر بیجنگ نے 34 فیصد جوابی ٹیرف واپس نہ لیا تو امریکا اس پر مزید 50 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین سمیت ان ممالک پر مزید ٹیرف لگائیں گے جو ہم پر ٹیرف لگاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کئی ممالک ٹیرف پر مذاکرات کیلئے ہمارے پاس آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ چین نے پہلے ہی ریکارڈ ٹیرف، غیر مالیاتی ٹیرف، غیر قانونی سبسڈیز اور کرنسی میں چھیڑ چھاڑ کی ہے اور اب مزید 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پہلے ہی خبردار کر چکا ہوں کہ جو بھی ملک امریکا کے خلاف اضافی ٹیرف لگائے گا اسے فوری طور پر سخت امریکی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ پیدا نہیں کیا۔ امریکا کی گزشتہ نااہل قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا، ٹیرف دوا کے طور پر کام کر کر رہا ہے، کسی مرض کودرست کرنے کیلئے دوا لینا پڑتی ہے، ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکا لارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.