vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا کے یمن پر فضائی حملے، 2 افراد جاں بحق، 9 زخمی

0

امریکا کے یمن پر کئے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے مطابق امریکی حملوں میں 2 منزلہ رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اشدود شہر پر راکٹ حملہ کیا ہے۔ گروپ نے مزید کہا کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سے تقریباً 10 پروجیکٹائل فائر کیے گئے۔ فوج نے کہا کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے والے 10 میزائلوں کی نشاندہی کی گئی اور ان میں سے زیادہ تر کو کامیابی کے ساتھ روک لیا گیا۔ اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق مبینہ طور پر میزائلوں کے ٹکڑے عسقلان اور گان یاونے میں گرے جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ غزہ میں اسرائیلی فوج جہاں مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے وہیں 19 لاکھ فلسطینیوں کو جبری طور پر غزہ سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کا کہنا ہے کہ غزہ سے تقریباً 19 ملین افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کو زبردستی بے دخل کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.